رسائی کے لنکس

بھارتی کرکٹر لکشمن ریٹائر ہوگئے

وی وی ایس لکشمن (فائل فوٹو)
وی وی ایس لکشمن (فائل فوٹو)

وی وی ایس لکشمن نے 134 ٹیسٹ میچوں میں 17 سینچریوں کے ساتھ 8781 رنز بنا رکھے ہیں جب کہ 86 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 2338 رنز بنائے۔

بھارت کے معروف کرکٹر وی وی ایس لکشمن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

ہفتہ کو اپنے آبائی شہر حیدرآباد میں یہ اعلان کرتے ہوئے لکشمن نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے خیال میں یہ اس فیصلے کا صحیح وقت ہے۔

’’میرے خیال میں اب نوجوانوں کو موقع دینے کا وقت ہے۔ میں نے ہمیشہ اپنے ملک کے لیے جیت کو اپنے ذاتی مقاصد سے مقدم رکھا ہے۔‘‘

38 سالہ لکشمن کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ انھیں بھارت کے لیے کھیلنے کا اپنا خواب پورا کرنے کا موقع ملا۔

وی وی ایس لکشمن نے 134 ٹیسٹ میچوں میں 17 سینچریوں کے ساتھ 8781 رنز بنا رکھے ہیں جب کہ 86 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 2338 رنز بنائے۔
XS
SM
MD
LG