رسائی کے لنکس

بھارت نے افراط زر پر کنٹرول کے لیےشرح سود بڑھادی

India's Finance Minister Pranab Mukherjee (C) arrives at the parliament to present the 2011/12 federal budget in New Delhi February 28, 2011. Mukherjee began presenting his annual budget on Monday, saying the impression of policy drift in the scandal-tain

بھارت نے ملک میں افراط زر کی اونچی سطح پر قابو پانے کے لیے اس سال آٹھویں مرتبہ سود کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔

جمعرات کے روز بھارت کے مرکزی بینک کی جانب سے سود کی شرح میں اضافے کے بعد اب تجارتی بینکوں کو قرضوں کا اجرا6.75 فی صد سالانہ پر ہوگا۔

جس شرح پر مرکزی بینک ، تجارتی بینکوں سے رقم وصول کرے گا، اب اس پر سود کی شرح بڑھا کر 5.75 فی صد مقرر کی گئی ہے۔

جمعرات کے روز سود کی شرح میں اضافہ ایک ایسے وقت میں سامنا آیا ہے جب بھارت افراط زر کی شرح میں، جو کہ اس وقت آٹھ فی صد سے زیادہ ہے، کمی لانے کی کوششیں کررہاہے۔

مرکزی بینک نے جمعرات کے روز یہ بھی کہا ہے کہ جاپان کے تباہ کن زلزلے کے بھارتی معیشت پر اثرات کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ تاہم اس نے خبردار کیا کہ اگر جوہری بجلی کے حصول کی کوششوں کو ترک کیا گیا تو اس سے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا جو پہلے ہی بہت زیادہ ہوچکی ہیں۔

بھارت کا شمار ایشیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشوں میں کیا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG