رسائی کے لنکس

بھارت: کارخانے میں آتشزدگی سے 13 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

آگ بجھانے والے مقامی محکمے کے ایک عہدیدار نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی "اے ایف پی" کو بتایا کہ بظاہر چمڑے کا یہ کارخانہ غیرقانونی طور پر قائم کیا گیا تھا۔

بھارت میں مبینہ طور پر ایک غیر قانونی کارخانے میں آتشزدگی سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ جمعہ کو علی الصبح دارالحکومت نئی دہلی کے قریب واقع صاحب آباد میں ایک رہائشی علاقے میں قائم کارخانے میں کارکنان سو رہے تھے کہ یہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

آگ اس قدر تیزی سے پھیلی کہ اس سے متعدد افراد موقع پر جھلس کر اور دم گھنٹنے سے ہلاک ہوگئے جب کہ امدادی کارکنوں نے زخمی ہونے والے نو دیگر افراد کو یہاں سے نکالا جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

فوری طور پر آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی لیکن خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ بظاہر شارٹ سرکٹ کا شاخسانہ تھی۔

آگ بجھانے والے مقامی محکمے کے ایک عہدیدار نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی "اے ایف پی" کو بتایا کہ بظاہر چمڑے کا یہ کارخانہ غیر قانونی طور پر قائم کیا گیا تھا۔

"ہم نے جو دیکھا اس کے مطابق نہ تو یہاں کچھ بھی مناسب نہیں تھا اور یہ کارخانہ یقیناً قانونی طور پر قائم نہیں کی گئی ہو لیکن اس بارے میں تفتیش کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا۔"

بھارت میں صنعتی شعبے میں مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے اکثر ہلاکت خیز واقعات جنم لیتے رہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG