رسائی کے لنکس

بھارت: کروڑوں بھارتیوں کو اناج فراہم کرنے کا منصوبہ


بھارت: کروڑوں بھارتیوں کو اناج فراہم کرنے کا منصوبہ
بھارت: کروڑوں بھارتیوں کو اناج فراہم کرنے کا منصوبہ

بھارتی کابینہ نے ایک اہم منصوبے کی منظوری دی ہے جس سے ملک میں کروڑوں افراد ایک سبسیڈی پروگرام کے تحت خوراک حاصل کرسکیں گے۔

مرکزی کابینہ نے اتوار کے روز فوڈ سیکیورٹی نامی بل کی منظوری دی تھی، لیکن اسے قانون بنانے کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری بھی درکار ہے۔ توقع کی جاری ہے کہ اس بل کو پارلیمنٹ میں موجودہ سیشن ختم ہونے سے پہلے پیش کردیا جائے گا۔

اس منصوبے کے تحت 75 فی صد دیہی اور 50 فی صد شہری آبادی کو خوراک میں سبسیڈی دی جائے گی جس کی قیمت حکومت ادا کرے گی۔

توقع کی جارہی ہے کہ اس اقدام سے حکومت کی جانب سے خوراک کے لیے دی جانے والی زر تلافی کی حد پانچ ارب ڈالر تک بڑھ جاے گی۔

اس بل کے تحت ہر گھرانے کے لیے ماہانہ سات کلو اناج کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے لاکھوں بھارتیوں کے لیے حصول خوراک کے مسائل پیدا کردیے ہیں۔

ناقدین کا کہناہے کہ بھارت ایک ایسے وقت میں اس مہنگے پروگرام کا متحمل نہیں ہوسکتا جب اس کی اپنی معیشت کی رفتار سست پڑتی جارہی ہے۔

خوراک کی سبسیڈی کے حالیہ پروگراموں کے نتیجے میں ملک میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے ، جب کہ ان لوگوں تک بہت کم مقدار میں خوراک پہنچ رہی ہے جنہیں اس کی حقیقتا ضرورت ہے۔

XS
SM
MD
LG