رسائی کے لنکس

عالمی کرکٹ کپ :بھارت نے آئرلینڈ کو ہرادیا


عالمی کرکٹ کپ :بھارت نے آئرلینڈ کو ہرادیا
عالمی کرکٹ کپ :بھارت نے آئرلینڈ کو ہرادیا

بنگلور کے ایم چناسوامی سٹیڈیم میں اتوار کو گروپ بی کےڈے اینڈ نائٹ میچ میں بھارت نے آئرلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر کٹ کے عالمی کپ مقابلوں میں اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا ۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یوراج سنگھ اور ظہیر خان کی شاندار باؤلنگ کی بدولت آئرلینڈ کی ٹیم 48 ویں اوور میں207 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ دونوں بھارتی باؤلروں نے بالترتیب پانچ اور تین وکٹیں حاصل کی۔

آئرلینڈ کی طرف سے ولیم پورٹر فیلڈنے 75 اور نائل اوبرائن نے 46 رنز سکور کیے۔ اگرچہ بھارتی ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے ایک آسان ہدف ملا لیکن آئرلینڈ کے باؤلروں کی بہترین کارکردگی نے اسے بظاہر مشکل بنادیا اور بھارت کے کھلاڑیوں کو یہ ہدف حاصل کرنے کے لیے خاصی محنت کرنا پڑی۔

ایک روزہ میچوں میں پہلی مرتبہ پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد یوراج سنگھ نے انتہائی ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے آؤٹ ہوئے بغیر 75 گیندوں پر 50 رنز بناکر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے 50 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔

یوراج سنگھ کے ساتھ اُن کی 67 رن کی پارٹنرشپ نے بھارت کو میچ جیتنے میں مدد دی۔ جب یہ
دونوں بلے باز وکٹ پر کھیلنے کے لیے آئے اُس وقت بھارت کا مجموعی سکور 100 اور اُس کی چار وکٹیں گرچکی تھیں۔

دھونی کی وکٹ گرنے کے بعد یوسف پٹھان کھیلنے آئے اور اختتامی اوورز میں دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے اُنھوں نے 24 بالوں پر تین چھکوں کی مدد سے 30 رنز بنا کرمیچ ختم کردیا۔


XS
SM
MD
LG