دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں بدھ کو گروپ ’بی‘ میں نیدرلینڈز نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
نیدرلینڈ ز کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 189 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان بورن 38 رنز بنا کر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔
بھارت کی طرف سے ظہیر خان نے تین، چاؤلہ اور یووراج نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت نے اس میچ کے لیے مناف پٹیل کی جگہ اشیش نہرہ کو ٹیم میں شامل کیا ہے جب کہ نیدرلینڈز نے برنڈ ویسٹڈجک اور برنڈ لوٹس کی جگہ ایرک شوازنسکی اور بریڈلی کروگر کو شامل کیا ہے۔