بھارت میں پولیس نے کہا کہ ماؤ باغیوں کی طرف سے بارودی سرنگ کے ایک حملے میں کم از کم سات پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں ۔
یہ دھماکا منگل کودیر گئے ریاست چھتیس گڑھ میں ہوااور اس کا نشانہ پولیس کی ایک گاڑی تھی ۔ حکام کے مطابق پانچ پولیس اہلکار موقع پرہی ہلاک ہو گئے ۔
ماؤ باغیوں نے منگل کو دو روزہ ہڑتال کی کال دی تھی جو ملک کی چھ ریاستوں میں ہفتہ سے شروع ہو گی اور باغی زیرحراست اپنے تین رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ماؤ باغی بھارت کی 20 ریاستوں میں سرایت کر چکے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ملازمتوں اور غریب افراد کے لیے زمین کے حصول کی خاطر لڑائی لڑ رہے ہیں۔
بھارتی قائدین اس شورش کو ملک کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا اندرونی خطرہ قرار دیتے ہیں۔ اب تک اس لڑائی میں سینکڑوں پولیس اہلکار، جنگجو اور شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1