رسائی کے لنکس

بھارت میں ماؤ باغیوں کے حملے میں دو اہلکار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کے مطابق ضلع منگر میں نیم فوجی فورس کے اہلکار گشت پر مامور تھے کہ ان کی گاڑی سڑک میں نصب ایک بم سے ٹکرا گئی۔

بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں ماؤ باغیوں کی طرف سے ایک بم حملے میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جس کے بعد بعض علاقوں میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔

حکام کے مطابق ضلع منگر میں نیم فوجی فورس کے اہلکار گشت پر مامور تھے کہ ان کی گاڑی سڑک میں نصب ایک بم سے ٹکرا گئی۔ دھماکے سے تین اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

ماؤ باغیوں نے خطے کے لوگوں کو لوک سبھا کے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا کہہ رکھا تھا۔ بدھ کو بھی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں کے ساتھ جھڑپ میں تین سکیورٹی اہلکار مارے گئے تھے۔

گزشتہ ماہ چھتیس گڑھ کے علاقے میں ماؤ باغیوں نے حملہ کرکے 15 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 16 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ یہ اہلکار علاقے میں سڑک کی تعمیر کی نگرانی اور حفاظت پر مامور تھے۔

وزیراعظم من موہن سنگھ ماؤباغیوں کو بھارت کی داخلی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے چکے ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق یہ باغی ملک کی 28 میں سے 20 ریاستوں میں سرگرم ہیں جہاں ان کے ہزاروں کارکن مزاحمتی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG