رسائی کے لنکس

بھارت: مون سون کی بارشوں سے 11 ہلاکتیں


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہفتہ کو بھی گوہاٹی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور حکام نے شہر میں تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں۔

بھارت کے شمالی مشرق میں مون سون کی بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے کم ازکم 11 افراد ہلاک اور ہزاروں متاثر ہو چکے ہیں۔

ہفتہ کو حکام نے ریاست آسام کے دارالحکومت گوہاٹی اور دیگر ملحقہ علاقوں میں خوراک اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ امدادی سرگرمیوں میں اضافہ کیا۔

گوہاٹی میں جمعرات سے 60 ملی میٹر بارش کی جاچکی ہے۔ مون سون کے چار ماہ میں یہاں اوسطاً 89 سینٹی میٹر بارش ہوتی ہے۔

ہفتہ کو بھی گوہاٹی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور حکام نے شہر میں تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں۔

بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق یہ بارشیں مون سون کے ایک طاقتور نظام کی وجہ سے ہوئیں جب کہ ملک کے دیگر مختلف علاقوں میں پہلے نسبت اس ماہ 30 سے چالیس فیصد کم بارشیں ہوئیں۔

بھارت میں مون سون کا موسم جون سے لے کر ستمبر کے آخر تک رہتا ہے۔

اب تک رپورٹ ہونے والی تمام 11 ہلاکتیں گوہاٹی میں دو روز کے دوران ہوئیں۔ حکام کے مطابق مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے تین افراد بھی شامل ہیں جن کا ٹین کی چھت والا مکان بارشوں کے باعث منہدم ہوا اور وہ اس ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔

XS
SM
MD
LG