رسائی کے لنکس

بھارت: پیاز کی درآمد پرڈیوٹی ختم


بھارت: پیاز کی درآمد پرڈیوٹی ختم
بھارت: پیاز کی درآمد پرڈیوٹی ختم

بھارت نے کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے پر عوام کی بڑھتی ہوئی برہمی کم کرنے کے لیے دوسرے اقدامات کے ساتھ پیاز کی درآمد پر سے ڈیوٹی اٹھا لی ہے۔

بھارت کے وزیر خزانہ اشوک چاولہ نے بدھ کے روز اس فیصلے کا اعلان کیا۔ جب کہ ایک روز قبل وزیر اعظم من موہن سنگھ قیمتوں میں اضافے پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔ بھارتی حکومت پہلے ہی 15 جنوری تک پیاز کی برآمد پر پابندی لگاچکی ہے۔

زیادہ تر بھارتی کھانوں کی تیاری میں پیاز کو ایک لازمی جزو سمجھا جاتا ہے۔ بھارت کے جنوبی حصوں میں جہاں زیادہ تر پیازپیدا ہوتاہے، غیر معمولی بارشوں سے پیدا ہونے والی قلت کے نتیجے پچھلے ہفتے اس کی قمیت میں دو گنا سے بھی زیادہ اضافہ ہوگیا تھا۔ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور افواہوں نے بھی قیمتوں کے اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

بھارت نے پاکستان سے پیاز کی درآمد شروع کردی ہے جہاں عموماً بھارت اپنے پیاز برآمد کرتا ہے۔

پیاز کی قیمتوں میں اضافہ بھارتی سیاست پر بھی گہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ 1998ءء میں اس وقت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی انتخابات سے قبل پیازوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے نتیجے میں نئی دہلی میں ریاست الیکشن ہار گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG