رسائی کے لنکس

بھارت: بارشوں سے کم ازکم 22 افراد ہلاک

A protester walks in front of burning tires as they block a street in Libya's second city of Benghazi after the killings of two policemen. The fatal shootings of the two officers came just a day after the U.N. mission in Libya voiced "deep concern" over the near-daily violence plaguing the North African country, particularly the east.

سمندری طوفان کے باعث زور پکڑنے والی بارشوں سے سینکڑوں دیہات زیر آب آگئے اور تقریباً 60 ہزار افراد امدادی کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث کم ازکم 22 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے چنائے کے ساحل سے ٹکرانے والے سمندری طوفان سے زور پکڑنے والی بارشوں سے سینکڑوں دیہات زیر آب آگئے اور تقریباً 60 ہزار افراد امدادی کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

حکام نے 22 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں جب کہ بارشوں نے ساحلی علاقے میں کھڑی فصلوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جہاں کارکن لوگوں کو بلند مقام پر منتقل کرنے میں مدد فراہم کررہے ہیں۔ ریاست میں سیلاب زدہ علاقوں سے آنے والے افراد کے لیے ایک سو کے قریب عارضی پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں۔
XS
SM
MD
LG