رسائی کے لنکس

بھارت کا یومِ جمہوریہ پُر امن رہا


بھارت کا یومِ جمہوریہ پُر امن رہا
بھارت کا یومِ جمہوریہ پُر امن رہا

خاتون پائلٹ، سنیہا شیکھوت نے بھارتی فضائی دستے کی قیادت کرکے تاریخ میں اپنا نام رقم کیا۔ وہ یومِ جمہوریہ تقریبات میں قیادت کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں

چھتیس گڑھ، اُڑیسا، شمال مشرق اور بھارتی کشمیر میں انتہا پسند گروپوں کی جانب سے بائیکاٹ کی اپیلوں کےباوجود، بھارت کا تریسٹھواں یومِ جمہوریہ پُر امن انداز سے منایا گیا، حالانکہ مشتبہ انتہا پسندوں نے انفل کے ایک اسکول کے علاقے میں صبح نو بجے اور اُس سے قبل دوسرے دومقامات پر کُل تین طاقتور بم دھماکے کیے۔تاہم، اُن میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

اِس دوران، ملک کی مختلف ریاستوں میں یومِ جمہوریہ تقریبات منائی گئیں۔اصل تقریبات دارالحکومت نئی دہلی میں منائی گئیں جہاں راجپت سے لال قلعہ تک فوجی اور ثقافتی پریڈ ہوئی۔

راجستھان کے علاقے سیکر سے تعلق رکھنے والی خاتون پائلٹ، سنیہا شیکھوت نے بھارتی فضائی دستے کی قیادت کرکے تاریخ میں اپنا نام رقم کیا۔ وہ یومِ جمہوریہ تقریبات میں قیادت کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

پریڈ کے دوران، بھارت کی عسکری قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ دفاعی تحقیقات و ترقی کے ادارے کی جانب سے پہلی بار’ اگنی فور‘ میزائل پریڈ میں شامل کیا گیا۔ یہ جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اِس کے علاوہ، پہلی بار کسی امریکی طیارے کو اِن تقریبات میں شامل کیا گیا۔ یہ امریکی طیارہ لوک ہیڈ مارٹن کا C130Jہے اور اِسے حال ہی میں بھارتی فضائیہ میں شامل کیا گیا ہے۔ اُس نے بھی پریڈ روٹ کے اوپر پرواز کی۔

اِس موقع پر کسی بھی دہشت گردانہ حملے سے نمٹنے کے لیے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ تھائی لینڈ کی پہلی خاتون وزیر اعظم، شینا وترا مہمانِ خصوصی تھیں۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG