رسائی کے لنکس

پاکستان میں امریکہ جیسی کاروائی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: بھارت


بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں لوگ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی خبر کے بعد تصاویر جلاتے ہوئے۔
بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں لوگ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی خبر کے بعد تصاویر جلاتے ہوئے۔

بھارتی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ان کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایسی کسی فوری کاروائی کا منصوبہ نہیں بنایا جارہا جیسی امریکی افواج کی جانب سے پاکستانی حدود میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کیلیے کی گئی ہے۔

بھارتی حکام کے حوالے سے بدھ کے روز سامنے آنے والے بیانات میں کہا گیا ہے کہ بھارتی افواج کا پاکستان میں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو ازخود کاروائی کرکے نشانہ بنانے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ۔

اس کے برعکس حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے جائینگے جو ان کے بقول اتنے ہی پیچیدہ اور متنازعہ ہیں جتنا کہ پاکستان اور امریکا کے باہمی تعلقات ہیں۔

بدھ کے روز بھارتی میڈیا میں آنے والی اطلاعات میں نامعلوم بھارتی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ "مدلل اور سنجیدہ" مذاکرات بھارتی خارجہ پالیسی کا ایک امتیازی جزو ہیں جنہیں مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہیلی کاپٹرز کے ذریعے آنے والے امریکی کمانڈوز نے پاکستانی علاقے ایبٹ آباد کے ایک مکان میں خفیہ کاروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے سربراہ اور دنیا کے مطلوب ترین دہشت گرد اسامہ بن لادن کو ہلاک کردیا تھا۔

XS
SM
MD
LG