رسائی کے لنکس

سنجے دت کی 14 دن کے لیے پیرول پر رہائی


سنجے دت (فائل فوٹو)
سنجے دت (فائل فوٹو)

بھارت کی سپریم کورٹ نے رواں سال مارچ میں سنجے دت کو دوبارہ پانچ سال کے لیے جیل بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

بھارت کے معروف فلمی اداکار سنجے دت کو علاج کے غرض سے جیل سے 14 دن کے لیے پیرول پر رہا کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اُن کی ٹانگ میں تکلیف تھی جس میں اضافہ ہو رہا تھا اور اسی بنا پر اُن کی پیرول پر رہائی کی درخواست قبول کی گئی تاکہ وہ اپنا معائنہ اور علاج کروا سکیں۔

بھارت کی سپریم کورٹ نے رواں سال مارچ میں سنجے دت کو دوبارہ پانچ سال کے لیے جیل بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

اُنھیں 1993ء میں ممبئی بم دھماکوں میں ملوث افراد سے اسلحہ خریدنے کے الزام پر چھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن سنجے دت 2007ء سے ضمانت پر تھے۔

عدالت کے فیصلے کے بعد وہ ان دنوں اپنی بقیہ سزا پونے کی ایک جیل میں کاٹ رہے تھے۔
XS
SM
MD
LG