رسائی کے لنکس

سنجے دت دوبارہ جیل منتقل


عدالت میں پیشی کے وقت سنجے کو میڈیا اور پرستاروں نے گھیر رکھا ہے
عدالت میں پیشی کے وقت سنجے کو میڈیا اور پرستاروں نے گھیر رکھا ہے

رواں سال مارچ میں عدالت نے کی اپنے فیصلے میں ان کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے ان کی سزا چھ سے پانچ سال کر دی تھی۔

بھارت کے معروف فلمی اداکار سنجے دت غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں اپنی بقیہ سزا پوری کرنے کے لیے ممبئی کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں سے انھیں جیل میں منتقل کردیا گیا۔

سنجے دت کو 1993ء میں ممبئی بم دھماکوں میں ملوث افراد سے اسلحہ خریدنے کے الزام میں 2006ء میں چھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن 18 ماہ جیل میں رہنے کے بعد انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

رواں سال مارچ میں عدالت نے کی اپنے فیصلے میں ان کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے ان کی سزا چھ سے پانچ سال کر دی تھی۔

سنجے دت کو عدالت نے زیر تکمیل فلموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے چار ہفتوں کی مہلت دی تھی۔ بھارتی اداکار نے حالیہ دنوں میں مزید مہلت کی استدعا کی تھی لیکن عدالت نے اس مسترد کردیا تھا۔

خود پر لگائے گئے الزامات سے انکار کرتے ہوئے سنجے دت نے کہا تھا کہ انھوں نے یہ ہتھیار اپنے خاندان کے تحفظ کے لیے خریدے تھے۔

عدالت نے انھیں بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزام سے تو بری کردیا تھا لیکن غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں انھیں سزا سنائی تھی۔
XS
SM
MD
LG