بھارت کے معروف روحانی رہنما ستیا سائی بابا کو بدھ کو ہزاروں عقیدت مندوں کی موجودگی میں دفنا دیا گیا۔
مخصوص گھنگریالے بالوں اور نارنجی چغے کی وجہ سے پہچانے جانے والے ہندو گرو کو جنوب مشرقی بھارت میں پوتاپارتھی کے علاقے میں اُن کے روحانی مرکز یا آشرم میں دفنایا گیا۔
ہندو مذہب کے ماننے والے عموماً مردوں کو جلا یاکرتے ہیں، لیکن مذہبی شخصیات کو زیادہ تر دفنایا جاتا ہے۔
سائی بابا کی تدفین کے مناظر اُن کے آشرم کے باہر نصب کی گئی ٹی وی سکرینز پر بھی دکھائے گئے۔
اس سے قبل اُن کی لاش کو شیشے کے تابوت میں رکھا گیا تھا اور اُن کاآخری دیدار کرنے والوں میں وزیر اعظم من موہن سنگھ اور کانگریس پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی بھی شامل تھے۔
سائی بابا اتوار کو 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1