رسائی کے لنکس

بھارت: مسافر ٹرین حادثے میں کم از کم 115 ہلاک


مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بوگیوں کے ایک دوسرے میں پھنسے ہونے کے باعث ان میں موجود زخمیوں کو نکالنے میں دشواری کا سامنا رہا اور ان بوگیوں کو کاٹ کر انھیں نکالا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق بھارت میں اتوار کو علی الصبح ایک ریل گاڑی کے پٹڑی سے اترنے کے باعث ہونے والے حادثے میں کم ازکم115 افراد ہلاک اور دو سو کے لگ بھگ زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق پٹنہ سے اندور جانے والی مسافر ریل گاڑی کانپور کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور اس کی 14 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں جہاں سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بوگیوں کے ایک دوسرے میں پھنسے ہونے کے باعث ان میں موجود زخمیوں کو نکالنے میں دشواری کا سامنا رہا اور ان بوگیوں کو کاٹ کر انھیں نکالا جا رہا ہے۔

دو سو کے لگ بھگ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ریلوے حکام کےمطابق حادثے کے بعد کانپور جنکشنز سے گزرنے والی ریل گاڑیوں کو متبادل روٹ پر چلایا جا رہا ہے۔

بھارت کا ریل نظام دنیا کے بڑے ریل نیٹ ورکس میں سے ایک ہے جہاں ہر روز ایک اندازے کے مطابق دو کروڑ سے زائد افراد ریل کا سفر کرتے ہیں۔

اس ملک میں ریل کے حادثات کوئی غیر معمولی بات نہیں آئے جس کی عمومی وجہ ریل کا پرانا نظام اور ڈرائیوروں کی غفلت بتائی جاتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG