بھارت میں ایک ریل گاڑی میں آتشزدگی سے ایک خاتون سمیت کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق دہرادون ایکسپریس کی کم از کم تین بوگیاں آگ سے متاثر ہوئیں، ریل گاڑی ممبئی سے دہرادون شہر جا رہی تھی۔
فوری طور پر آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
ریلوے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایک ریلوے اسٹیشن پر گاڑی کی ایک بوگی میں آتشزدگی کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد فوری طور پر بیشتر مسافر ریل گاڑی سے اتر گئے۔
ریلوے کے ایک عہدیدار کے مطابق چار مسافر آگ سے بری طرح جھلس کر ہلاک ہوئے جب کہ دیگر دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے موت کا شکار ہوئے۔
متاثرہ بوگیوں کو ریل گاڑی سے الگ کرنے کے بعد پٹڑی پر آمد و رفت بحال کر دی گئی۔
گزشتہ ماہ بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں ایک مسافر گاڑی میں آتشزدگی سے دو بچوں سمیت کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔