رسائی کے لنکس

بھارت: ریل گاڑی اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 10 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

یہ حادثہ اتر پردیش کی ریاست کے دارالحکومت لکھنئو سے 350 کلومیٹر دور بجنور کے قصبے کے قریب منگل کو دیر گئے پیش آیا۔

بھارت کی شمالی ریاست اترپریدیش میں ریل گاڑی اور ایک ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ حادثہ اتر پردیش کی ریاست کے دارالحکومت لکھنئو سے 350 کلومیٹر دور بجنور کے قصبے کے قریب منگل کو دیر گئے پیش آیا۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لوگوں سے بھری ہوئی ٹریکٹر ٹرالی نے ایک ایسے ریلوے کراسنگ سے گزرنے کی کوشش کی جس پر پھاٹک نہیں تھا۔

ٹرالی پر سوار افراد دریائے گنگا کے قریب ہی واقع ہندوؤں کے ایک مقدس شہر میں ایک تقریب میں شرکت کرنے کے بعد واپس آ رہے تھے۔

اس حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے چھ کی حالت نازک ہے جنہیں میرٹھ شہر میں ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

بھارت میں ریل گاڑیوں کے حادثات ایک معمول کی بات ہے۔ بھارت کا ریلوے نظام دنیا کے بڑے ٹرین سسٹمز میں سے ایک جہاں روزانہ دو کروڑ تیس لاکھ افراد سفر کرتے ہیں۔

وسائل کی کمی کی وجہ سے ملک میں ہزاروں کی تعداد میں ریلوے کراسنگ ایسے ہیں جہاں یا تو پھاٹک موجود نہیں ہیں یا وہاں چوبیس گھنٹوں کے لیے ان پر اہلکار موجود نہیں ہوتے۔

XS
SM
MD
LG