رسائی کے لنکس

ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ


ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ
ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ

ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے روز منگل کو کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان کے 80 رنز بنائے ہیں۔

ممبئی کے وینکھڈے سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر بظاہر ایک آسان پچ پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ایڈرین بارتھ اور کریگ براتھویٹ نے بالترتیب 37 اور 35 رنز بنائے ہیں۔

میزبان ٹیم پہلے دو ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرچکی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے منجھے ہوئے بلے باز شیونرائن چندرپال کو پنڈلی میں چوٹ کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

ان کی جگہ کیرن پاؤل کھیل رہے ہیں جبکہ فاسٹ باؤلر کیمرروچ بھی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے میچ نہیں کھیل رہےاوران کی جگہ روی رامپال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو بیماری کی باعث کلکتہ کے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔

بھارت نے یوراج سنگھ کی جگہ آخری ٹیسٹ میں دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے ویرت کوہلی کو جبکہ اومیش یادیو کی جگہ وارون آرون کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور یہ ان کے کیئریر کا پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔

XS
SM
MD
LG