بھارتی عہدے دار ملک کے مشرقی حصے میں سیلاب سے گھرے نیشنل پارک میں گینڈوں کی ہلاکتوں کے واقعات کی تحقیقات کررہے ہیں۔
حکام کا کہناہے کہ شکاریوں نے گذشتہ دو دنوں میں چار گینڈوں کے سینگ اتارنے کے لیے انہیں گولی مار دی جن میں سے تین گینڈے ہلاک ہوگئے۔
یہ واقعات ریاست آسام کے کازیرنگا نیشنل پارک میں پیش آئے۔
بدھ کے روز ایک اور واقعہ میں شکاریوں نے ایک گینڈے کو گولی مارنے کے بعد اس کے سینگ، ناک اور کان کے کچھ حصے کاٹ لیے۔
جنگلی حیات کی دیکھ بھال کرنے والا عملہ اسے بچانے کی کوشش کررہاہے لیکن ان کا کہناہے کہ شدید زخموں کے باعث اس کے بچنے کے ا مکانات کم ہیں۔
430 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط اس نیشنل پارک میں اندازاً تین ہزار گینڈے موجود ہیں اور دنیا بھر میں کسی ایک مقام پر یہ گینڈوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
عہدے داروں کا کہناہے کہ سیلابی ریلوں نے گینڈوں کو نسبتاً بلند مقامات پر پناہ حاصل کرنے پر مجبور کیا ، جس کی وجہ سے کارکنوں کے لیے انہیں تحفظ فراہم کرنا دشوار ہوچکا ہے۔
بھارت کے ماحول اور جنگلات کے وزیر نے ایک ہفتے کے اندر تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
سیلاب کے کے نتیجے میں اس ہفتے 18 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ بے گھر ہونے والوں کی تعداد 20 لاکھ کے قریب ہے۔
نیشنل پارک میں بھی 600 کے لگ بھگ جنگی جانوروں کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہاہے۔