رسائی کے لنکس

یومِ خواتین: دہلی سمیت پورے ملک میں مختلف پروگراموں کا آغاز


یومِ خواتین: دہلی سمیت پورے ملک میں مختلف پروگراموں کا آغاز
یومِ خواتین: دہلی سمیت پورے ملک میں مختلف پروگراموں کا آغاز

عالمی یومِ خواتین کےموقعے پر ملک بھر میں مختلف پروگراموں کا آغاز کیا گیا ہے۔دارالحکومت نئی دہلی میں پانچ روزہ پروگرام شروع کیا گیا ہے جو خواتین کی صحت، فلاح و بہبود اور اُنھیں بااختیار بنانے سے متعلق ہے۔

صدر جمہوریہ، پرتیبھا دیوی پاٹیل نے سمینار میں کہا کہ یومِ خواتین عورتوں کی کامیابیوں اور ذمہ داریوں کے سلسلے میں اُن کے احساس کی یاد دلاتا ہے۔

لوک سبھا کی اسپیکر میرا کمار نے پارلیمنٹ میں کہا کہ آج کا دِن ہمارے لیےخود احتسابی کا دِن ہے۔ ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کو مساوی مواقع اور اختیارات دینے میں کہاں تک کامیاب ہیں۔ قومی کمیشن برائے خواتین سے متعلق ایسے متعدد اشوز ہیں جِن کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

اِس موقع پر دہلی یونیورسٹی کی ایک طالبہ کے قتل پر لوگوں نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ شیلا ڈکشٹ نے اِس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی میں عورتیں محفوظ نہیں ہیں۔

انسانی حقوق کی ایک سرگرم کارکن رنجنا سنگھ نے کہا کہ دارالحکومت خواتین کے خلاف جرائم کا اڈہ بنتا جارہا ہے۔

دہلی خواتین کمیشن اورمتعدد سیاستدانوں نےبھی دہلی یونیورسٹی کی ایک طالبہ کےقتل کی مذمت کی۔ ایسو سی ایشن کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں خواتین گھر اور دفتر دونوں جگہ امتیازات کی شکار ہیں اورصرف 3.3فی صد عورتیں ہی اعلیٰ عہدوں تک پہنچ سکی ہیں۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG