رسائی کے لنکس

مشرقِ وسطیٰ: امریکہ خواتین کوبااختیاربنانے کےکام میں بھرپور ساتھ دیگا


Soldiers patrol a street in Bangui, Central African Republic, January 1, 2013.
Soldiers patrol a street in Bangui, Central African Republic, January 1, 2013.

کلنٹن نے یہ بات خواتین کےاشوزکی علمبردار اُن دس خواتین کو اعزازات سے نوازنے کی تقریب میں کہی، جِن میں کرغیز صدر روزا اتن باییف بھی شامل تھیں

امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے منگل کو کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جوں جوں نئی جمہوری حکومتیں قائم ہوں گی امریکہ خواتین کوبااختیاربنانے کےکام میں اُن کا بھرپور ساتھ دیگا۔ کلنٹن نے یہ بات خواتین کےاشوزکی علمبردار اُن دس خواتین کو اعزازات سے نوازنے کی تقریب میں کہی، جِن میں کرغیز صدر روزا اتن باییف بھی شامل تھیں۔

تقریب کا اہتمام خواتین کے بین الاقوامی دِن کے حوالے سےکیا گیا تھا۔

اُنھوں نے کہا کہ مصر اور تیونس اور دیگر ممالک میں بسنے والے لوگوں کو یکساں حق حاصل ہے کہ وہ پھر سے اپنی حکومتوں کو تشکیل دیں، اُن کا احتساب کریں اور اُنھیں شفاف بنائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ امریکہ اِس تجویز کی حمایت میں ثابت قدمی کے ساتھ کھڑا ہوگا کہ جس طرح کے اقدامات سامنے آتے ہیں اُن میں خواتین کو لازمی طور پر شامل کرنا چاہیئے۔

ہلری کلنٹن نے کہا کہ کوئی بھی حکومت اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک وہ اپنی آبادی کے نصف حصے، یعنی خواتین کواہم فیصلوں میں شامل ہونے کا حق نہ دے۔

تقریب میں وزیر خارجہ کے ساتھ خاتونِ اول مشیل اوباما بھی شریک ہوئیں، جنھوں نے اِس پانچویں سالانہ تقریب کی صدارت کی، جس میں دنیا بھر سے آنے والی سرگرم کارکنوں کو خواتین کے حقوق اور اُن کو بااختیار بنانے میں مدد دینے پر اعزاز دیے گئے۔

XS
SM
MD
LG