رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر میں فوج کے کیمپ پر ایک اور ’حملہ‘


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کو اس حملے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے۔

بھارت کی فوج نے بھارتی کشمیر میں ایک فوجی کیمپ پر حملے کی کوشش کو ناکام بنانے کو دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی میں تین مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی "ایسوسی ایٹڈ پریس" نے فوج کے ایک ترجمان کرنل راجیش کالیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعرات کو علی الصبح عسکریت پسندوں نے لنگیٹ کے علاقے میں واقع ایک فوجی کیمپ میں داخل ہونے کے لیے وہاں تعینات محافظوں پر فائرنگ کی۔

بتایا گیا ہے کہ یہ کیمپ فوج کی ایک یونٹ کا مقامی ہیڈکوارٹر ہے۔

ترجمان نے کہا کہ فوجیوں نے عسکریت پسندوں کے حملے کو پسپا کر دیا اور اس دوران تین حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔ جن کے قبضہ سے خود کار رائفلیں اور کچھ گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کا اس حملے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے تاہم اس واقعہ کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب گزشتہ ماہ ہی اوڑی میں ایک فوجی کیمپ پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔ اس واقعے میں 18 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

بعد ازں بھارت نے دعویٰ کیا کہ اس کی خصوصی فورسز نے سرجیکل اسٹرائیک کے ذریعے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

تاہم اسلام آباد نے دہلی کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر دونوں جانب سے فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

XS
SM
MD
LG