بھارتی زیرِانتظام کشمیر میں فائرنگ کے ایک تبادلےکےدوران بھارتی فوجیوں نے دومسلح علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا۔
فائرنگ کا یہ تبادلہ جمعرات کی علی الصبح اُس وقت شروع ہوا جب بھارتی فوجیو ں اور پولیس نےسری نگر کے مرکزی شہرسے باہر واقع ایک گھرکا گھیراؤ کیا جومسلح افرادکےاستعمال میں تھا۔
پولیس نےبتایا ہے کہ جھڑپ میں دوعسکریت پسند ہلاک ہوئے جب کہ تیسرے مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے۔ سنگین لڑائی کے باعث سینکڑوں باشندے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے پر مجبور ہوچکے ہیں۔
ایک سخت گیر علیحدگی پسند رہنما کی گرفتاری کے بعد مظاہروں کو روکنے کی کوشش کےطور پرمنگل کواہل کاروں نے علاقے میں تازہ کرفیو نافذ کیا ہے۔
مسرت اسلم کو پیر کے روز سری نگر کے مضافات میں گرفتار کیا گیا۔ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ وہ مہوت ں سے جاری بھارت مخالف مظاہروں کی قیادت کررہے تھے جِن میں 110سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کشمیری علیحدگی پسند 1989ء سے بھارت سے آزادی یا پاکستان سے الحاق کے لیے لڑتے رہے ہیں۔ تنازعے میں 60000سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1