رسائی کے لنکس

انڈونیشیا میں 7.2 شدت کا زلزلہ


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

عہدیداروں نے بتایا کہ جب زلزلہ آیا تو سینکڑوں لوگوں کو عمارتوں کے منہدم ہونے کے خوف کے باعث سڑکوں پر دوڑتے دیکھا گیا۔

انڈونیشیا میں ہفتہ کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے لیکن فوری طور پر نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہے اور نا ہی سونامی سے متعلق کوئی انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

امریکہ کے جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے سب سے شدید جھٹکے پاپوا صوبے میں محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.2 ریکارڈ کی گئی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ جب زلزلہ آیا تو سینکڑوں لوگوں کو عمارتوں کے منہدم ہونے کے خوف کے باعث سڑکوں پر دوڑتے دیکھا گیا۔

حکام کے مطابق ملک میں زلزلے کے بعد کے کئی جھٹکے بھی محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔
XS
SM
MD
LG