رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: بالی بم دھماکوں کے الزام میں 15 سال قید


انڈونیشیا: بالی بم دھماکوں کے الزام میں 15 سال قید
انڈونیشیا: بالی بم دھماکوں کے الزام میں 15 سال قید

انڈونیشیا کی سپریم کورٹ نے ایک کٹر مسلمان مبلغ کی 15 سال قید کی سزا برقرار رکھی ہے، جس پر تقریحی مقام بالی میں 2002ء کے ہلاکت خیز بم دھماکوں میں ملوث ہونے اور مغربی انڈونیشیا میں دہشت گردی کا ایک تربیتی مرکز قائم کرنے کا الزام ہے۔

عدالت کے ایک ترجمان نے پیر کے روز کہا کہ عدالت نے ایک زیرین عدالت کے حکم کو منسوخ کردیا جس میں ابوبکر بشیر کی سزائے قید میں تخفیف کرکے اسے 9 سال تک محدود کردیا گیاتھا۔

بشیر کو جنوب ایشیا میں واقع اس ملک میں القاعدہ سے منسلک عسکریت پسندوں کے حامی روحانی راہنما کے طورپر جانا جاتا ہے۔

74سالہ بشیر پر جون 2011ء میں یہ الزام ثابت ہوگیا تھا کہ اس نے انڈونیشیا کے صوبےآچہ کے ایک دور افتادہ مقام پر دہشت گردی کا تربیتی کیمپ کے قیام کے لیےرقوم کی فراہمی اور اسے منظم کرنے میں مدد دی تھی۔

پولیس کو موقع پر ملنے والی دستاویزات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی تنظیم صدر سوسیلو بام بانگ یودھنو کے قتل اور جکارتہ میں مغربی ممالک کے اہداف کو نشانہ بنانے کی بھی منصوبہ بندی کررہی تھی۔

XS
SM
MD
LG