رسائی کے لنکس

روس کے 271 ایتھلیٹس کو ریو اولمپکس میں شرکت کی اجازت


روسی کھلاڑی کے دستے میں شامل ایتھلیٹس ریو پہنچنے پر بس میں سوار ہونے کے لیے قطار میں کھڑی ہیں
روسی کھلاڑی کے دستے میں شامل ایتھلیٹس ریو پہنچنے پر بس میں سوار ہونے کے لیے قطار میں کھڑی ہیں

اب بھی 118 روسی ایتھلیٹس کی اولمپک مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد ہے جس کا مطلب ہے کہ 1912ء کے بعد روس اپنے سب سے کم کھلاڑیوں کے ساتھ ان مقابلوں میں شریک ہو گا۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے روس کے 271 ایتھلیٹس کو ریو ڈی جنیرو میں جمعہ سے شروع ہونے والے اولمپک مقابلوں میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔

ایتھلیٹس کو سرکاری سطح پر کارکردگی بڑھانے والی ممنوعہ ادویہ استعمال کروانے کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد 2016ء کے موسم گرما اولمپک مقابلوں میں ملک کے ایتھلیٹس کی شرکت غیر یقینی دکھائی دیتی رہی ہے۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے روسی کھلاڑیوں کو اجازت دینے کا اعلان اولمپک مشعل روشن ہونے سے چند ہی گھنٹے قبل دیا ہے۔

روس کی اولمپک کے صدر الیگزینڈر زوکوف کا کہنا ہے کہ "میرے خیال میں کوئی بھی ٹیم اتنی منظم اور محتاط نہیں ہے جتنی کہ روس کی ٹیم۔"

لیکن اب بھی 118 روسی ایتھلیٹس کی اولمپک مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد ہے جس کا مطلب ہے کہ 1912ء کے بعد روس اپنے سب سے کم کھلاڑیوں کے ساتھ ان مقابلوں میں شریک ہو گا۔

اس اولمپکس میں ٹریک اور فیلڈ، کشتی رانی یا ویٹ لفٹنگ میں کوئی بھی روسی کھلاڑی دکھائی نہیں دے گا۔

لیکن آئی او سی روسی کھلاڑیوں کے معاملات کا جائزہ لے رہا اور ہو سکتا ہے کہ مزید کچھ کھلاڑی مقابلوں میں شرکت کی اجازت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔

روس نے ریو اولمپک کے لیے اپنے کھلاڑیوں کے 389 رکنی دستے کا اعلان کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG