واشنگٹن —
جرمنی سے تعلق رکھنے والے چند ہیکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نئے آئی فون 5S میں فنگر پرنٹ والے نئے فیچر کا توڑ نکال لیا ہے جس میں انگلی کے نشان سے فون کو کھولا جاتا ہے۔
ایپل کمپنی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے آئی فون کو جرائم پیشہ افراد اور چوروں اچکوں سے بچانا ممکن ہو جائے گا کیونکہ فون کو صرف وہی شخص کھول سکے گا جس کی ملکیت میں فون ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جرمن گروپ کی جانب سے کیا گیا دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو پھر یہ ایپل کمپنی کے لیے خفت کی بات ہوگی۔ ایپل کمپنی نے نئے آئی فون میں انگلی کے نشان سے فون کھولنے والے نئے فیچر کو ایک سنگ ِ میل قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ آئی فون کا یہ نیا فیچر مارکیٹ میں موجود جدید ٹیکنالوجی کے حامل دیگر فونز جیسا کہ سام سنگ اور گوگل اینڈروائڈ کی ٹیکنالوجی سے کہیں بڑھ کر ہے۔
آئی فون کی سیکورٹی سے متعلق دو ممتاز ماہرین نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جرمن گروپ کا دعویٰ درست معلوم ہوتا ہے۔ ان کے نزدیک جرمنی میں ہیکنگ کے حوالے سے دنیا کے بڑے گروپ CCC کی جانب سے یہ دعویٰ بظاہر بجا دکھائی دیتا ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے ایپل کی جدید ٹیکنالوجی کو مات دے دی ہے۔
CCC کی ویب سائیٹ پر موجود ایک ہیکر کا کہنا تھا کہ، ’انگلیوں کے نشانات سے کسی بھی چیز کی سیکورٹی کی ضمانت نہیں دے سکتے۔ آپ کے انگلیوں کے نشان آپ کے ارد گرد موجود کسی بھی چیز پر موجود ہو سکتے ہیں جنہیں بآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔‘