واشنگٹن —
آج کل کی دنیا ’سمارٹ فونز‘ کی دنیا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نہ صرف موبائل ٹیکنالوجی بدل گئی بلکہ موبائل کو استعمال کرنے کے انداز بھی بدل گئے۔
آج سے چند برس پہلے تک موبائل فونز محض فون کرنے اور سننے کے لیے استعمال کیے جاتے تھے مگر تیزی سے بدلتی آپ کی اور ہماری دنیا میں موبائل فون اب ایک ’فیشن سمبل‘ بن چکا ہے۔
دنیا بھر میں موبائل فون کو سجانے کی کوشش کرنا ایک نیا ٹرینڈ ہے اور ہر کوئی یہ چاہتا ہے کہ اس کے موبائل فون کی سجاوٹ خوبصورت، منفرد اور سب سے الگ ہو۔
اسی لیے اب سمارٹ فون کی سجاوٹ سے متعلق ایسی نت نئی چیزیں بنائی جا رہی ہیں جو آپ کی شخصیت سے میل کھاتی ہیں۔
ایپل اور گوگل جیسی مشہور کمپنیاں بھی اس دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ موبائل فون کو سجانے کی اس مارکیٹ میں اپنا حصہ لینے کے لیے نت نئے ڈیزائنز سامنے لا رہی ہیں۔
منفرد اور چمکیلے رنگ، مختلف ساخت، بناوٹ اور آپ کی پسند کے موبائل فون کے کوورز مارکیٹ میں بآسانی دستیاب ہیں۔