رسائی کے لنکس

 ایپل کا نیا آئی فون-12، تیرہ اکتوبر کو لانچ ہو گا


ایپل کا نیا ہائی سپیڈ آئی فون 12
ایپل کا نیا ہائی سپیڈ آئی فون 12

ایپل نے منگل کے روز اپنے باضابطہ اعلان میں کہا ہے کہ اس کا نیا ’آئی فون 12‘ تیرہ اکتوبر کو متعارف کروایا جائے گا۔ ایپل کی یہ تعارفی تقریب ورچوئل ہو گی جسے ایپل پارک سے اسے براہ راست ایپل کی ویب سائٹ پرنشر کیا جائے گا۔

ایپل اس تقریب کو ’’ہائی سپیڈ‘‘ کے عنوان کے ساتھ متعارف کروا رہا ہے۔

گزشتہ ماہ سے لے کر اب تک یہ ایپل کی جانب سے منعقد کی جانے والی دوسری تقریب ہو گی۔ 15 ستمبر کو منعقدہ ورچوئل تقریب میں، ایپل نے اپنی نئی گھڑی 'ایپل واچ ایس ای' اور 'ایپل واچ سیریز 6' کے ہارڈ ویئر سمیت اپنے نئے 'آئی پیڈایئر' اور آٹھویں جنریشن کے 'آئی پیڈ'، 'ایپل فٹنس پلس' اور 'دی ایپل ون سروس بنڈل' کو متعارف کیا تھا۔

’’ہائی، سپیڈ‘‘ کا نعرہ واضح طور پر آئی فون 12 کی جانب اشارہ کرتا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فائیو جی وائرلس سپیڈ کے ساتھ کام کرنے کی اہلیت اور اے فورٹین پروسیسسر کے ساتھ آئے گا۔

دائرہ نما حلقے، سِری انٹرفیس سے ملتے جلتے ہیں۔ ایسے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ ایک چھوٹا 'ہوم پاڈ' ہو گا۔ اس سے آگے، دعوت نامے میں کچھ نہیں کہا گیا کہ تقریب میں مزید کیا اعلانات ہوں گے۔

ایپل کا اکتوبر میں ہونے والا یہ ایونٹ ایپل کی ویب سائٹ، ایپل ٹی وی ایپ اور ممکنہ طور پر یو ٹیوب پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

کئی ٹی وی چینلز آئی فون 12 کے متعلق قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

جیسے جیسے تقریب قریب آتی جائے گی اور مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔ ان سے متعلق آگاہ کیا جاتا رہے گا اور ساتھ ہی یہ بھی کہ ان نشریات کو دیکھنے سے متعلق مزید ہدایات بھی سامنے آتی جائیں گی۔

آئی فون 12 سے کیا توقعات کی جا سکتی ہیں؟

اکتوبر میں ہونے والی اس تقریب میں، توقع کی جا رہی ہے کہ بنیادی توجہ، آئی فون 12 کے لائن اپ پر ہو گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ایپل رواں برس اس تقریب میں آئی فون 12 کے چار نئے ماڈل متعارف کروائے گا۔

پہلا پانچ اعشاریہ چار انچ کا آئی فون 12، دوسرا چھ اعشاریہ ایک انچ کا آئی فون 12 میکس، تیسرا چھ اعشاریہ ایک انچ ہی کا آئی فون پرو، اور چوتھا چھ اشاریہ سات انچ کا آئی فون 12 پرو میکس ہو گا۔

آئی فون 12 کے ان چاروں ماڈلز میں فرق کیمرہ ٹیکنالوجی کا ہو گا۔

گو کہ ایپل اپنے آئی فون 12 کے چاروں ماڈلز اکتوبر ایوینٹ میں ہی متعارف کروائے گا لیکن اس کے یہ معنی ہرگز نہیں کہ چاروں ماڈل اکتوبر ہی میں فروخت کے لیے پیش کر دیے جائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق ایپل کا منصوبہ یہ ہے کہ وہ آئی فون 12 کے تعارف میں ایک چونکا دینے والا شیڈول جاری کرے گا اور بہت سے ماڈل ممکنہ طور پر نومبر تک مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہو سکیں گے۔

XS
SM
MD
LG