رسائی کے لنکس

ایران: کردوں کے ساتھ لڑائی میں کمانڈر سمیت چھ فوجی ہلاک


ایران: کردوں کے ساتھ لڑائی میں کمانڈر سمیت چھ فوجی ہلاک
ایران: کردوں کے ساتھ لڑائی میں کمانڈر سمیت چھ فوجی ہلاک

ایران نے کہاہے کہ ملک کے شمال مغربی علاقے میں کرد باغیوں کے ساتھ جھڑپوں میں پاسداران انقلاب کا ایک کمانڈر اور پانچ ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔

نیم سرکاری خبررساں ادارے فارس نیوز ایجنسی نے جمعے کو کہا کہ پاسداران انقلاب کمانڈر کی ہلاکت ،جس کی شناخت جنرل عباس عاصمی کے نام سے گئی ہے، ایک دھماکے میں ہلاک ہوا۔ وہ صوبہ قم میں کردوں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کررہے تھے۔ تاہم نیوز ایجنسی نے یہ وضاحت نہیں کہ ان کی ہلاکت کب ہوئی ۔

ایران نے عراق سے ملحق سرحد کے ساتھ موجود عسکریت پسندوں کے خلاف پچھلےہفتے کارروائی شروع کی تھی۔

پیر کے روز ایران نے کہاتھا کہ پاسداران انقلاب نے علاقے میں موجود کرد باغیوں کے تین مراکز پر قبضہ کرلیاہے۔

سیکیورٹی فورس کے کرنل دلاور رنجبارزادہ نے لڑائی کے دوران بڑی تعداد میں باغیوں کے مارے جانے کا دعویٰ کیاتھا۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

کرد عسکریت پسند تنظیم جو’ پی جے اے کے‘ کے نام سے موسوم ہےحالیہ برسوں میں ایرانی فورسز کے ساتھ گاہبے بگاہے لڑائیوں میں ملوث رہی ہے۔ تنظیم کا کہناہے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG