ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں سزا یافیہ ایک شخص کو پھانسی دے دی ہے۔ ایران کے سرکاری خبر رساں اداے ”ارنا“ کے مطابق علی اکبر سیداد کو اسرائیل کے انیٹلی جنس ادارے موساد کے لیے کام کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی جس پر ایون ”Evin“ جیل میں منگل کی صبح عمل درآمد کیا گیا ۔
ارنا کے مطابق علی اکبر کو 2008ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اُن پر الزام تھا کہ ایران کی فوجی صلاحیت سے متعلق بعض خفیہ معلومات اُنھوں نے اسرائیل کے حوالے کی ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ علی اکبر نے جاسوسی کا یہ کام2004 ء میں شروع کیا تھا۔
ایران کے قانون کے مطابق جاسوسی کے جرم کی سزا موت ہے اور 2008ء میں بھی اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی دی گئی تھی۔