ایران کی انٹیلی جنس کی وزارت نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ایک کرد علیحدگی پسند گروپ کے چار ارکان کو ہلاک کر دیا ہے ۔
ایرانی میڈیا میں سامنے آنے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ ان افراد کو اتوار کی صبح قصبے سردشت کے قریب گھات لگا کر ایک حملے میں ہلاک کیا گیا ۔
سردشت عراق کی سرحد کے قریب ایران کے شمال مغربی علاقے میں واقع ہے ۔
انٹیلی جنس کی وزارت نے کہا ہے کہ کردوں نے دسمبر میں ایک جھڑپ میں تین پولیس افسر ہلاک کر دیا تھا۔
انہوں نےکہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کئی بندوقیں اور گرینیڈ بھی اپنے قبضےمیں لیے۔