رسائی کے لنکس

ایران: تین کرد ٹھکانوں پر قبضے کا دعویٰ


ایران: تین کرد ٹھکانوں پر قبضے کا دعویٰ
ایران: تین کرد ٹھکانوں پر قبضے کا دعویٰ

ایران کے سرکاری خبررساں ادارے نے کہاہے کہ پاسداران انقلاب نے عراقی سرحد کے ساتھ باغی ایرانی کرد تنظیم کے تین ٹھکانوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے کرنل دلاور رنجبارزادہ نے پیر کے روز یہ دعویٰ بھی کیا کہ ہفتے اور اتوار کے درمیان حریف گروپ کے جنگجوؤں سے جھڑپوں میں ان کے بہت سے افراد مارے گئے۔

باغیوں کے ایک ترجمان نے اس سے قبل کہاتھا کہ جھڑپوں میں بہت سے فوجی مارے گئے ہیں۔ آزاد ذرائع سے دونوں کے دعوؤں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

ایرانی پاسداران انقلاب اور فری لائف آف کردستان پارٹی کے باغیوں کے درمیان لڑائی عراقی سرحد پر واقع ایرانی کردوں کے قصبے سردشت کے قریب ہوئی ۔

پی جے اے کے کے نام سے موسوم کردتنظیم حالیہ برسوں میں ایرانی فورسز کے ساتھ گاہے بگاہے لڑائیوں میں ملوث رہی ہے۔ گروپ کا کہناہے کہ وہ زیادہ حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔

ایران کی فوج نے پچھلے ہفتے عراق میں موجود کرد ٹھکانوں پر حملے کی دھمکی دی تھی۔ پی جے اے کے کا کہناہے کہ لڑائی کا دائرہ عراق کے سلیمانیہ صوبے تک پھیل چکاہے۔

ایران عموماً شمالی عراق کے کرد علاقے پر گولا باری کرتا رہتاہے، ایران کا کہناہے کہ وہ پی جےاے کے کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے۔

XS
SM
MD
LG