رسائی کے لنکس

ایران جوہری سمجھوتا بروقت طے کرے: کیری


میونخ میں، دونوں اہل کاروں نے سلامتی سے متعلق منعقدہ اجلاس کے احاطے سے باہر ملاقات کی، اور یہ کہ اس ملاقات سے قبل گذشہ ماہ اِسی موضوع پر دونوں سفارت کار بات چیت کر چکے ہیں

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پر زور دیا ہے کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کو لگام دینے کا سمجھوتا طے کرنے کی مارچ کی حتمی تاریخ کی پاسداری کی جائے۔

امریکی محکمہٴخارجہ کے ایک اہل کار کا کہنا ہے کہ کیری نے جمعے کو میونخ میں دو گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں، اپنے ایرانی ہم منصب سے اسی بات پر زور دیا۔ اوباما انتظامیہ کی خواہش ہے کہ سمجھوتے کا خاکہ بروقت طے پا جائے۔

اس جرمن شہر میں، دونوں اہل کاروں نے سلامتی سے متعلق منعقدہ اجلاس کے احاطے سے باہر ملاقات کی، اور یہ کہ اس ملاقات سے قبل گذشہ ماہ اِسی موضوع پر دونوں سفارت کار بات چیت کر چکے ہیں۔

محکمہٴخارجہ کے ایک اعلیٰ اہل کار نے ’وائس آف امریکہ‘ کے ایرانی حکام نے بات چیت سے قبل یا بعد میں اخباری نمائندوں سے گفتگو نہیں کی، کیونکہ میٹنگ کے لیے اُن کے پاس محدود وقت میسر تھا؛ اور وہ دستیاب لمحات کو معاملے پر سنجیدگی سے دھیان دینے پر صرف کرنا چاہتے تھے۔

ایران اور گروپ جس میں امریکہ، برطانیہ، چین، فرانس، روس اور جرمنی 24 مارچ تک سمجھوتے کا فریم ورک طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؛ جب کہ وہ کئی برسوں سے ایران کی جوہری سرگرمی کے بارے میں اُٹھنے والےسوالات کا حل تلاش کرنا چاہتے ہیں۔

اپنے طور پر، اُنھوں نے ایک دوسرے کو یکم جولائی کی تاریخ دی ہوئی ہے، جب تک کوئی حتمی سمجھوتا کیا جائے۔

’پی فائیو پلس ون‘ کے نام کے اس گروپ کی خواہش ہے کہ ایران اپنی نوکلیئر سرگرمی کی سطح میں دھیرج سے کام لے، اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنا رہا۔

ایران اس بات پر زور دیتا ہے کہ اُس کا نیوکلیئر پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے اور اس بات کا خواہاں ہے کہ تعزیرات کو واپس لیا جائے، جن کے نتیجے مین اُن کی معیشت کو دھچکا لگا ہے۔

XS
SM
MD
LG