رسائی کے لنکس

ایران کو جوہر ی مذاکرات کی بحالی کی پیش کش کا خیرمقدم


ایران کو جوہر ی مذاکرات کی بحالی کی پیش کش کا خیرمقدم
ایران کو جوہر ی مذاکرات کی بحالی کی پیش کش کا خیرمقدم

ایران نے یورپی یونین کی طرف سے عالمی طاقتوں اور تہران کے درمیان جوہری مذاکرات کی بحالی کی پیش کش کو خوش آئنداقدام قرار دیا ہے ۔ ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متقی نے جمعہ کو صحافیوں کو بتایا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کی طرف سے مذاکرات کی بحالی سے متعلق تجویز ایک اچھی خبر ہے۔

جمعرات کو ایشٹن کی ایک ترجمان نے کہا تھا کہ مذاکرات کا نیا دور نومبر کے وسط میں ویانا میں ہوگا۔ منوچہر متقی نے بھی گذشتہ ہفتے بات چیت کے لیے یہی وقت تجویز کیا تھا۔

ایران کے ساتھ مذاکرات میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل اراکین اور جرمنی شرکت کریں گے ۔ ان ممالک کے گرو پ نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری مواد کے تبادلے کے مجوزہ منصوبے پر بات چیت دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ایران کم افزودہ یورنیم کے بدلے ایسا جوہری ایندھن حاصل کر سکے گا جسے طبی تحقیق کے ری ایکٹر میں استعمال کیا جاسکے۔

یورنیم کی افزودگی روکنے سے انکار کے بعد ایران پر اقوام متحدہ نے پابندیا ں عائد کررکھی ہیں ۔ یورپی یونین اور دیگر کئی ممالک نے بھی اپنے طور پر ایران کے خلاف تادیبی کارروائیاں کی ہیں۔

امریکہ اور بعض دیگر عالمی طاقتوں کو شبہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانا چاہتا ہے لیکن ایران ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG