رسائی کے لنکس

ایران میں صدارتی انتخاب


انتخابی دوڑ میں چھ اُمیدوار اس وقت میدان میں ہیں جن میں ایران کے جوہری مذاکرات کار سعید جلیلی، اعتدال پسند رہمنا حسن روحانی اور دارالحکومت تہران کے میئر محمد باقر قالیباف نمایاں ہیں۔

ایران میں صدر کے انتخاب کے لیے جمعہ کو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ اس انتخابات میں کل چھ اُمیدوار میدان میں ہیں۔

کامیابی حاصل کرنے والا اُمیدوار ملک کے موجودہ صدر محمود احمدی نژاد کی جگہ لے گا۔

احمدی نژاد دو مرتبہ ملک کے صدر منتخب ہو چکے ہیں اور اپنے ملک کے آئین کے مطابق وہ تیسری مرتبہ منصب صدارت کے لیے انتخاب نہیں لڑ سکتے۔

صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ابتدائی طور پر چھ سو سے زائد امیدواروں نے دلچسپی ظاہر کی تھی لیکن ملک کی اعلٰی ترین ‘شوریٰ نگہبان’ نے آٹھ اُمیدواروں کو انتخاب لڑنے کا اہل قراد دیا تھا۔


دو اُمیدواروں نے حالیہ دنوں میں خود کو انتخابی دوڑ سے الگ کرلیا تھا۔

جو چھ اُمیدوار اس وقت میدان میں ہیں اُن میں ایران کے جوہری مذاکرات کار سعید جلیلی، اعتدال پسند رہمنا حسن روحانی اور دارالحکومت تہران کے میئر محمد باقر قالیباف نمایاں ہیں۔

ایران کے رہبر اعلٰی اور روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے عوام سے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
XS
SM
MD
LG