رسائی کے لنکس

ایران نے ابھی نیوکلیئر بم نہیں بنایا: امریکہ


امریکہ کا خیال ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے قریب ہے لیکن اب بھی وقت ہے کہ سفارتی کوششوں کے ذریعے اُسے اِس کام کو ترک کرنے پر رضامند کیا جاسکتا ہے

امریکہ کا اب بھی یہی خیال ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے قریب ہے، باوجود اسرائیل کے وزیر دفاع کے اس بیان کے کہ امریکہ کایہ اندازا تبدیل ہو چکا ہے۔

قومی سلامتی کونسل کے ایک ترجمان نے جمعے کو اِس بات کی تصدیق کی کہ امریکی حکومت کا اب بھی یہی تخمینہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے قریب ہے اور سمجھتا ہے کہ اب بھی وقت ہے کہ سفارتی کوششوں کے ذریعے اُسے اِس کام کو ترک کرنے پر رضامند کیا جاسکتا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع ایہود بارک نے جمعرات کے روز اسرائیل ریڈیو کو بتایا کہ امریکہ کی ایک نئی خفیہ رپورٹ کے بعد واشنگٹن کا تخمینہ اسرائیلی انٹیلی جنس کمیونٹی کے قریب تر ہے، جس میں اس خیال کا اظہار کیا گیا ہے کہ اسلامی ریپبلک نے فوجی جوہری صلاحیت کی طرف ’اہم ‘ پیش رفت حاصل کر لی ہے۔

ایہود کا یہ بیان جمعرات کی صبح اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ میں اٹھائے گئے ایک سوال کے جواب میں سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ صدر براک اوباما کو قومی انٹیلی جنس کی رائے پر مشتمل ایک نئی رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں ایران کی جوہری ہتھیاروں کی استعداد کو اسرائیلی تخمینے کے مطابق پایا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG