عراق میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں کم ازکم 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
اتوار کو بغداد کے جنوب میں شیعہ اکثریتی آبادی والے علاقوں کو بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق نجف میں ہونے والے کار بم دھماکے میں کم ازکم سات افراد ہلاک ہوئے۔
جنوبی شہر بصرہ میں دو بم دھماکوں میں چھ لوگ مارے گئے جب کہ نصریہ، محمودیہ، حلہ شہروں میں بھی دھماکے میں جو پانچ افراد کی موت کا سبب بنے۔
شمالی شہر موصل میں حکام کے مطابق مسلح افراد نے ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے چار پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔
تاحال کسی نے ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن حکام ان کا الزام القاعدہ سے منسلک سنی انتہا پسند گروپوں پر عائد کرتے رہے ہیں۔