رسائی کے لنکس

خلیج عدن میں ایرانی کشتی کی اشتعال انگیزی


امریکی بحری بیڑا، یو ایس ایس فراگوٹ
امریکی بحری بیڑا، یو ایس ایس فراگوٹ

امریکی بحریہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ واقع اُس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر نے قریب ہی لنگرانداز ایک امریکی لڑاکا بیڑے، ’فراگوٹ‘ سے پرواز بھری تھی اور جہاز کے ساتھ تربیتی کارروائی پر تھا

خلیج عدن میں گذشتہ ماہ کے اواخر میں ایک ایرانی’ فرگیٹ‘ اتحاد کے ایک مددگار سمندری جہاز کے قریب آیا اور ایک بیڑے اور ایک امریکی بحری ہیلی کاپٹر پر ہتھیار تاننے کی کوشش کی۔ یہ بات ایک امریکی فوجی اہل کار نے بدھ کے روز بتائی۔

امریکی بحریہ کے ترجمان، لیفٹیننٹ ٹِم ہاکنز نے ’وائس آف امریکہ‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ فرگیٹ 25 جولائی کو اتحاد کے سمندری جہاز سے تقریباً 180 میٹر کے فاصلے پر تھا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ یہ واقع اُس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر نے قریب ہی لنگرانداز ایک امریکی لڑاکا بیڑے، ’فراگوٹ‘ سے پرواز بھری تھی اور جہاز کے ساتھ تربیتی کارروائی پر تھا۔

ہاکنز نے بتایا کہ، ’عام طور پر خلیج میں ایرانی سمندری جنگی جہاز امریکی بحریہ سے محتاط طریقے سے پیش آتے ہیں۔ لیکن، یہ واقع اس طرح سے مختلف نوعیت کا تھا کہ یہ غیرمحفوظ اور غیرپیشہ وارانہ قسم کے انداز کا معاملہ تھا‘۔

اُنھوں نے کہا کہ ایرانی فرگیٹ کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کی کوشش میں ملوث اہل کاروں کو اس بات کی تربیت حاصل تھی کہ کسی غلط اندازے یا کشیدگی بڑھانے کی کسی کارروائی سے کس طرح سے نمٹا جائے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اُنھوں نے فرگیٹ کی اشتعال انگیزی کا جواب نہیں دیا، اور وہ اُس مقام سے واپس چلا گیا۔

XS
SM
MD
LG