رسائی کے لنکس

ایرانی صدر ریئسی کا انڈونیشیا کا دورہ، تجارت سمیت کئی معاہدوں پر دستخط


انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو جکارتہ کے قریب صدارتی محل میں ایرانی صدر ابراہیم ایئسی کا خیرمقدم کر رہے ہیں۔ 23 مئی 2023
انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو جکارتہ کے قریب صدارتی محل میں ایرانی صدر ابراہیم ایئسی کا خیرمقدم کر رہے ہیں۔ 23 مئی 2023

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے، جو انڈونیشیا کے دو روزہ دورے پر ہیں، منگل کے روز اپنے انڈونیشی ہم منصب جوکو ویدودو سے ملاقات کی جس کا مقصد دو مسلم اکثریتی ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

وڈوڈو نے دارالحکومت جکارتہ کے قریب واقع بوگور کے صدارتی محل میں رئیسی کا خیرمقدم کیا۔ رئیسی انڈونیشیا کا دورہ وڈوڈو کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

انڈونیشیا کرونا وبا کے بعد اپنی معاشی سرگرمیاں تیز کرنے کے لیے برآمدات میں اضافے کی کوششیں کر رہا ہے۔

توقع ہے کہ اس دو روزہ دورے سے ایران کے انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔ دونوں ممالک نے اس مہینے ایک تجارتی معاہدے پر مذاکرات کیے تھے، جس پر دستخط منگل کو دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں کیے گئے۔ اس موقع پر مزید دس معاہدوں پر بھی دستخظ ہوئے۔

ایرانی صدر ابراہیم ریئسی اپنے انڈونیشیا کے ہم منصب ویدودو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ 23 مئی 2023
ایرانی صدر ابراہیم ریئسی اپنے انڈونیشیا کے ہم منصب ویدودو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ 23 مئی 2023

ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں صدر ودودو نے کہا کہ انہوں نے مشرق وسطیٰ اور ایران میں برآمدات کے مواقع کو بڑھانے اور بورنیو جزیرے پر انڈونیشیا کے نئے دارالحکومت کی ترقی میں ایرانی کاروباری اداروں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

رئیسی نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ دونوں ممالک اپنی دو طرفہ تجارت کو 20 ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔

انڈونیشیا کی وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ سال دو طرفہ تجارت میں 23 فیصد اضافہ کے بعد اس کا حجم ڈھائی ارب ڈالر سے زیادہ ہو گیا ہے۔

انڈونیشیا کا شمار جنوبی ایشیا کی ایک بڑی معیشت کے طور پر کیا جاتا ہے اور وہ اپنی برآمدات میں اضافے کے لیے نئی منڈیوں کی تلاش میں ہے۔ ایران انڈونیشیا کے لیے ایک غیر روایتی تجارتی شراکت دار ہے۔

ایرانی صدر ریئسی انڈونیشیا کے اپنے دورے کے دوران ایک یادگاری پودا لگا رہے ہیں۔ 23 مئی 2023
ایرانی صدر ریئسی انڈونیشیا کے اپنے دورے کے دوران ایک یادگاری پودا لگا رہے ہیں۔ 23 مئی 2023

رئیسی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان کے ملک نے کئی دہائیوں سے جاری پابندیوں کے باوجود اپنی معیشت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قابل ذکر ترقی حاصل کی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج ہم نے جن دستایزات پر دستخط کیے ہیں ، اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ ہم پابندیوں اور دھمکیوں کے باوجود اپنے تعلقات کو فروغ دیں گے۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ انہوں نے دنیا کے کئی حصوں میں بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ پر بھی تبادلہ خیال کیا اور فلسطینیوں کے لیے اپنی حمایت اور خواتین کی تعلیم اور افغانستان میں انسانی امداد جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ایرانی صدر رئیسی انڈونیشیا کے اپنے دورے میں اہم شخصیات سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ جکارتہ کی استقلال گرینڈ مسجد کا بھی دورہ کریں گے جس کا شمار جنوبی ایشیا کی بڑی مساجد میں ہوتا ہے۔ وہ اسلامی یونیورسٹی میں لیکچر بھی دیں گے۔

(اس رپورٹ کے لیے کچھ تفصیلات ایسوسی ایٹڈ پریس سے لی گئیں ہیں)

XS
SM
MD
LG