مغربی عراق میں تین بموں کے دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور کم سے کم چار اور زخمی ہوگئے۔
پولیس نے کہا ہے کہ ان میں سے دو بم پیر کے روز بغداد سے مغرب میں کوئى 180 کلومیٹردُورکُوبَیسہ نامی شہر میں پولیس افسروں کے گھروں کے سامنے پھٹے۔ انہوں نے کہا ہےکہ زخمیوں میں ایک بچّہ بھی شامل ہے۔
اتوار کے روز بغداد اور شمالی عراق میں کیے جانے والے حملوں میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور 10 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔
وزارتِ داخلہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ بغداد کے پس ماندہ علاقے صدر سٹی میں ایک قہوہ خانے میں ہونے والے ایک دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوئے۔
شمال کے شہر کرکوک میں پولیس نے کہاہے کہ مسلح لوگوں نے ایک کار سے کسی موٹر سائیکل پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔
اور موصل میں پولیس کے کہنے کے مطابق، ایک عیسائى آدمی کو کسی نے اُس کے گھر کے سامنے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق، دو بم پیر کے روز بغداد سے180 کلومیٹردُورکُوبَیسہ نامی شہر میں پولیس افسروں کے گھروں کے سامنے پھٹے
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1