رسائی کے لنکس

عراق: کار بم حملے میں 21 افراد ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی شہر دیوانیا میں منگل کی صبح مقامی گورنز کی رہائش گار کے باہر ایک کار بم حملے میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبائی کونسل کے ایک ترجمان کے مطابق کار بم دھماکا گورنر کی رہائش گاہ اور اس سے متصل سرکاری دفاتر کے قریب قائم ایک چوکی پر ہوا اور اس میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

اس واقعہ کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں اور امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے پولیس کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ حملہ بارودی مواد سے لدی دو گاڑیوں میں سوار خودکش بمباروں نے کیا۔

دیوانیا شہر دارالحکومت بغداد سے 130 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔

XS
SM
MD
LG