رسائی کے لنکس

عراقی وزیراعظم کا دورہ ایران


عراقی وزیراعظم کا دورہ ایران
عراقی وزیراعظم کا دورہ ایران

ایرا ن کے سرکاری میڈیا کے مطابق عراق کے وزیراعظم نوری المالکی پیر کو تہران پہنچے ہیں جہاں اُن کی ایرانی صدر محمود احمد ی نژاد سے ملاقات طے ہے۔ مالکی اپنے اقتدار کی حمایت کے حصول کے لیے علاقائی ملکوں کے دورے پر ہیں، وہ اس سے قبل شام اور اردن کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔

نوری المالکی کی زیر قیات عراق کے نیشنل الائنس کو ایران کی حمایت حاصل ہے اور اُس نے سات مارچ کے انتخاب میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ عراق کے سابق وزیراعظم اباد علاوی کو نیشنل الائنس پر معمولی برتری حاصل رہی۔

علاوی نے ایران پر مشرق وسطی کے سیاسی عمل میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔ اُنھوں نے اتوار کو کہا کہ ایران کی طرف سے دہشت گرد گروہوں کو وسائل کی فراہمی سے مشرق وسطیٰ کے ملک نشانہ بن رہے ہیں۔

عراق میں ایرانی سفارت کارنے ان الزمات کو مستر د کر دیا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اباد علاوی کا بیان عراقی ووٹروں کی تضحیک ہے۔

XS
SM
MD
LG