رسائی کے لنکس

عراق: تشدد کے واقعات میں پانچ افراد ہلاک


عراق: تشدد کے واقعات میں پانچ افراد ہلاک
عراق: تشدد کے واقعات میں پانچ افراد ہلاک

عراقی پولیس نے کہاہے کہ جمعے کے روز جنوبی بغداد میں دو گھروں کو ہدف بنا کرکیے جانے والے بم دھماکوں میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کم ازکم تین بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ مکان بابیل کے علاقے میں تھے اور ان میں رہنے والے شیعہ مسلک سے تعلق رکھتے تھے۔

جمعے ہی کے روز ایک اور واقعہ میں عہدے کے مطابق بغداد کےشمال میں واقع سمارا کے علاقے میں مسلح افراد نے دو پولیس اہل کاروں کو گھات لگاکرہلاک کرنے کے بعد ان کی گاڑی نذر آتش کردی۔

جمعرات کے روز عراقی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ سیکیورٹی فورسز نے مغربی صوبے عنبر میں چھاپوں کے دوران القاعدہ سے تعلق کے شبے میں 93 افراد کو حراست میں لے لیا۔

وزارت دفاع کے ترجمان میجرجنرل محمد العسکری کا کہناتھا کہ گرفتار ہونے والوں میں 60 افراد مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاریاں پولیس ، حکومت نواز قبائل اور القاعدہ مخالف ملیشیا ساوا کی مدد سےمنگل کو دیر گئے مارے جانے والے کئی چھاپوں کے دوران کی گئیں ۔

اس ہفتے کے شروع میں وزیر اعظم نوری المالکی نے قومی سیکیورٹی کو اپنے ایجنڈے کی اہم ترین ترجیحات میں سے ایک قرار دیاتھا۔

ایک اور خبر کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نےسائیلنسرلگے اسلحے کی مدد سے ایک بریگیڈیر جنرل اور پولیس کے ایک لیفٹیننت جرنل کو ہلاک کردیا۔ یہ دونوں واقعات بدھ کو بغداد میں ہوئے۔

XS
SM
MD
LG