رسائی کے لنکس

عراق میں عدم استحکام سے فوجوں کی واپسی متاثر ہوسکتی ہے: امریکی جنرل


عراق میں عدم استحکام سے فوجوں کی واپسی متاثر ہوسکتی ہے: امریکی جنرل
عراق میں عدم استحکام سے فوجوں کی واپسی متاثر ہوسکتی ہے: امریکی جنرل

امریکہ کی فوج کشی کے بعد سے عراق میں یہ دوسرے انتخابات ہوں گے۔

عراق میں امریکہ کے سینئر جنرل نے کہا ہے کہ اگر سات مارچ کے انتخابات کے بعد مسائل پیدا ہوئے تو وہ اُس ملک سے امریکہ کی اگلے محاذ کی فوجوں کی واپسی کی رفتار کو سُست کرسکتے ہیں۔

جنرل رے اوڈیرنو نے کہا ہے کہ اگر عراق کی نئى حکومت نے پیش رفت نہ کی یا اگر ملک میں باہر سے مداخلت یا فرقہ وارانہ کشیدگی کی علامتیں دکھائى دیں، تو فوجوں کی واپسی کے ٹائم ٹیبل پر نظرِ ثانی کی جاسکتی ہے۔

بعد میں امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا کہ فوجوں کی واپسی کے طے شدہ پروگرام کو صرف اسی صورت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، جب عراق کی صورتِ حال بہت زیادہ خراب ہوجائے۔ اورانہوں نے کہا ہے کہ وہ اِس مرحلے پر اس کی توقع نہیں کرتے۔

واشنگٹن اگست کے آخر تک اگلے محاذ کی فوجوں کو واپس لانے اور 2011 کے آخر تک تمام فوجوں کو واپس لانے پر رضامندہو چکا ہے۔

مارچ میں ہونے والے قومی انتخابات،2003 میں اُس ملک پر امریکہ کی فوج کشی کے بعد سے عراق میں دوسرے انتخابات ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG