رسائی کے لنکس

بغداد میں تین بم دھماکے، 8 ہلاک 20 زخمی


بغداد میں تین بم دھماکے، 8 ہلاک 20 زخمی
بغداد میں تین بم دھماکے، 8 ہلاک 20 زخمی

حالانکہ اس سال باغیانہ سرکشی میں خاصی کمی آئی ہے، امریکی اور عراقی عہدے داروں نے اِس بات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ایسے میں جب امریکی فوج کا انخلا جاری ہے ، القاعدہ سے منسلک عسکریت پسند اپنے حملوں میں تیزی لا سکتے ہیں

اتوار کے روز بغداد کے ایک مرکزی بازار میں تین بم دھماکے ہوئے، جِن کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 20زخمی ہوئے۔

یہ دھماکے دِن کے دوپہرعراقی دارالحکومت کی شورجہ مارکیٹ میں اُس وقت ہوئے جب دوکاندارعید الاضحیٰ کی خریدو فروخت کے دھندے میں مگن تھے۔

حالانکہ اس سال باغیانہ سرکشی میں خاصی کمی آئی ہے، امریکی اور عراقی عہدے داروں نے اِس بات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ایسے میں جب امریکی فوج کا انخلا جاری ہے ، القاعدہ سے منسلک عسکریت پسند اپنے حملوں میں تیزی لا سکتے ہیں۔

عراق میں تعینات 33000باقی ماندہ فوجی اِس سال کے آخر تک ملک سے چلے جائیں گے۔
عراق میں ہلاکت خیز حملے روزمرہ کا معمول ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، گذشتہ ماہ انتہا پسند عناصر کی طرف سےکی جانے والی تشدد کی کارروائیوں میں250سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG