رسائی کے لنکس

عراق :پر تشدد واقعات میں دس افراد ہلاک


حکام کے مطابق بغداد شہر کے مختلف علاقوں میں الگ الگ واقعات میں سڑک کے کنارے نصب کئے گئے بم دھماکوں میں مزید تین افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات بھی ہیں۔

عراق کے مختلف علاقوں میں تشدد کےتازہ واقعات میں دس افراد کے ہلاک ہونے اور بیس سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق اتوار کو بغداد میں تین افرادایک مسافر بس پر بم سے حملے میں ہلاک ہو گئے۔ ان میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل تھا۔حکام کے مطابق بغداد شہر کے مختلف علاقوں میں الگ الگ واقعات میں سڑک کے کنارے نصب کئے گئے بم دھماکوں میں مزید تین افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات بھی ہیں۔

بغداد کے جنوب میں بابل صوبے میں سنی نمازیوں پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ صبح کی نماز کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

حکام کے مطابق عراق کے شمالی صوبے موصل میں ایک چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے حملے میں ایک عراقی فوجی ہلاک ہو گیا ۔

عراق میں حالیہ روز میں تشدد کے تازہ واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو ملک کی سیکیورٹی کے لئے پریشان کن ہے اس لئے کہ اس ماہ کے آخر تک امریکہ عراق سے اپنی لڑاکا افواج کے باقی ماندہ دستے واپس بلانے کی تیاری کر رہا ہے۔وائٹ ہاؤس نے پچھلے ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ اگست کے آخر تک عراق میں اپنا جنگی آپریشن ختم کرنے پر کاربند ہے۔ لڑاکا دستوں کے انخلا کے بعد امریکہ کے تقریباً پچاس ہزار فوجی ایک سال کے عرصے تک عراق میں تعینات رہیں گے۔

حالیہ چند مہینوں میں امریکی افواج کی کمی کے ساتھ ملک میں عراقی سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہو ا ہے۔

XS
SM
MD
LG