عراق کے دارالحکومت بغداد اور اس کے مضافات میں منگل کو ہونے والے تین کار بم دھماکوں میں 16 افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق بغداد سے 25 کلومیڑ کے فاصلے پر تاجی میں فوجی اڈے کے قریب بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔
بعداد کے جنوب میں محمودیہ کے علاقے میں ایک چوکی پر کار بم حملے میں دو فوجیوں سمیت پانچ افراد مارے گئے۔
تیسرا بم دھماکا بغداد کے پڑوس میں واقع صہولہ میں ہوا جس میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ فوری طور پر کسی نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
گزشتہ ہفتے ملک میں مختلف بم دھماکوں میں 59 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔